ڈی پی او بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ رشوت خور اے ایس آئی گرفتار۔

 رشوت لینے اور ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر پر ڈی پی او کے حکم پر نکے تھانیدار پرمقدمہ درج۔ ملزم گرفتار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) رشوت مانگنے اور ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر پر ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج۔  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے اغوا کے مقدمہ میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر تاخیر سے درج کرنے پر اے ایس ائی  زاہد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان ضلع پولیس کے مطابق اے ایس ائی زاہد محمود نے مقدمہ درج کرنے میں 3 دن کی تاخیر کی اور 50 ہزار روپے رشوت بھی طلب کی۔ ڈی پی او نے متاثرہ فریق کی سماعت کی اور اے ایس ائی زاہد محمود کو بھی طلب کیا۔ اے ایس ائی  زاہد محمود نے رشوت لینا تسلیم کیا۔ الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او نے اے ایس ائی زاہد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج اور  اے ایس ائی زاہد محمود گرفتار ۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ فری اینڈ فئیر مقدمات کی رجسٹریشن پالیسی کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ایچ او ڈاہرانولہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے