پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کا روائیاں،مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار،عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر
تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے متعددملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03اے کیٹیگری اور 06بی کیٹیگری جب کہ05 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور،01بندوق 12بور،01رائفل 44بور اور13راؤند /کارتوس برآمد کیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس 02کلو 320گرام،شراب ولہن 103لیٹر اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔