فورڈ واہ نہر کا پل خطرناک قرار۔ نیا تعمیر کرنے کی درخواست۔ اے سی منچن آباد کا مراسلہ۔
منچن آباد ( طاہر کریم خان سے) فورڈ واہ نہر کا پل خطرناک قرار۔ نیا تعمیر کرنے کی درخواست۔ اے سی منچن آباد کا مراسلہ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو ایک خط لکھا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ منچن شہر کو منڈی صادق گنج اور میکلوڈ گنج سے ملانے والا فورڈ واہ نہر کا پل خطرناک ہو چکا ہے۔ اور کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے اس پل کو حفاظتی باڑ کے ساتھ مرمت کیا جائے یا نیا تعمیر کیا جائے۔