وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آلو چنے فروخت کرنے والی بچی عروج کی والدہ کو سرکاری ملازمت اور 3لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آلو چنے فروخت کرنے والی بچی عروج کی والدہ کو سرکاری ملازمت اور 3لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی۔


لاہور ( ویب ڈیسک) ‏وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آلو چنے فروخت کرنے والی بچی عروج کی والدہ کو سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور میں سرکاری ملازمت اور 3لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی:

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل آلو چنے بیچنے والی ایک کم سن بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آلو چنے فروخت کرنے والی بچی عروج کی والدہ کو سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور میں سرکاری ملازمت اور 3لاکھ روپے مالی امداد کی فراہم کر دی۔

عروج کی والدہ زہرہ بی بی کو رہائش کے لئے سرکاری کوارٹر بھی الاٹ کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏"ایسی معصوم بچیوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت ریاست کی ذمہ داری ہے۔کمزور طبقے کی فلاح و بہبود تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے"۔