بہاولنگر میں ڈاکو راج قائم۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کی ہیٹرک۔ شہریوں میں خوف و ہراس

 بہاولنگر میں ڈاکو راج قائم۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کی ہیٹرک۔ شہریوں میں خوف و ہراس

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) بہاولنگر میں ڈاکو راج قائم۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کی ہیٹرک۔ شہریوں میں خوف و ہراس۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے۔ دن دیہاڑے ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ دوپہر کے وقت ڈسپوزل روڈ پر ڈاکوؤں نے شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے گاڑی بھگا کر جان بچائی۔ اسی جگہ کچھ دیر بعد ڈاکوؤں نے خاتون سکول ٹیچر کو سکول سے واپسی پر طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔ ڈسپوزل روڈ پر دو مسلسل وارداتوں کے بعد ڈاکوؤں نے ڈرائیونگ سیکھنے میں مصروف خاتون سے طلائی چین چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہر میں پےدرپے وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ جب سے صدر سرکل بہاولنگر میں موجودہ ڈی ایس پی امجد کمبوہ تعینات ہوئے ہیں صدر سرکل ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔