خدمت خلق دین میں اہم شعبہ ہے، ضرورت مند اور بے سہارا افراد ہماری توجہ کے مستحق ییں، سماجی تنظیموں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیکل سوشل آفیسر اظہار خالد کا الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب میں خطاب
بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) خدمت خلق دین میں اہم شعبہ ، ضرورت مند اور بے سہارا افراد ہماری توجہ کے مستحق ییں، سماجی تنظیموں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار میڈیکل سوشل آفیسر بورے والہ اظہار خالد نے الخدمت فاؤنڈیشن آرفن سپورٹ فیملی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بچوں ، سماجی ورکرز سمیت الخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی تقریب میں یتیم بچوں کو ماہانہ سکالر شپ دی گئی۔ اس موقع پر بچوں نے یوم اقبال کی مناسبت سے ادبی سرگرمیوں اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ تقریب میں الخدمت کے ضلع اور شہر کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔