اپنے لوگوں کو مصروف رکھنے کے لئے اپوزیشن آئے روز نئے نئے شوشے چھوڑ رہی ہے۔جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے۔ صوبائی وزیر پنجاب وائلڈ لائف اینڈ فشریز پیر صمصام بخاری
فورٹ عباس(عبداللہ ندیم چوہدری سے) صوبائی وزیر پنجاب وائلڈ لائف اینڈ فشریز پیر صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپنے لوگوں کو مصروف رکھنے کے لئے اپوزیشن آئے روز نئے نئے شوشے چھوڑ رہی ہے۔جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے۔ مجھے کہیں پر بھی ان ہاوس تبدیلی یا قبل از وقت الیکشن نظر نہیں آتے ہین یہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ مہنگائی بلاشبہ بڑھی ہے مگر مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کیا جانا ضروری ہے۔ اب چینی سٹاک کی ہوئی پکٹری جارہی ہے تو ریٹ بھی روٹین پر آجاہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ فورٹ عباس چولستان کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رائے زاہد علی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وئلڈ لائف ،منور حسین نجمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولنگر انسپکٹر میاں اللہ دتہ بھی موجود تھے ،صمصا بخاری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہم بہت ساری چیزوں کی دوبارہ ری ماڈلنگ اور بحالی کر رہے ہیں اس سلسلہ میں نایاب قیمتی جانور اور پرندوں کی بریڈنگ اب دوبارہ سے شروع کر رہے ہیں چولستان کے جنگل میں قیمتی کالے ہرن کی افزائش کی جائے گی قیام پاکستان سے قبل جب ریاست بیکانیر کی پہنچان ہی کالے ہرن ہو تی تھی۔ایک وقت تھا کہ بہاول نگر سے ہیڈ سلیمانکی اور قصور کر کالے ہرن اور دیگر قیمتی نایاب جانورو ں اور پرندوں کی بھرمار ہو تی تھی۔پھر دوبارہ اس کو بحال کیا گیا اب فورٹ عباس کے دودھلاں جنگل میں کالے ہرن سمیت چنکارا، نیل گائے پائے جاتے ہیں اس کے علاقہ مور کو بھی دوبارہ یہاں اس کی افزائش کی جارہی ہے۔اور پانچ سو ایکٹر پر کالے ہرن کا اسٹیشن بنایا جائے گا جہاں سے ہرن دوسرے علاقوں میں بھی بھجے جائیں گے ۔ہم دودھلاں جنگل کو دوبارہ بحال کریں گے مزید نئے درخت لگائیں گے۔