فیس بک پر شروع ہونے والی دوستی، برازیلی دوشیزہ اپنے دولہا کے پاس پاکستان پہنچ گئی۔فورٹ عباس کے سرفراز نامی نوجوان کی محبت کی کہانی شادی میں تبدیل، پیٹریسا نامی دوشیزہ نے اسلامی نام اقراء رکھ لیا۔
فورٹ عباس ( عبداللہ ندیم چوہدری سے) فیس بک پر شروع ہونے والی دوستی، برازیلی دوشیزہ اپنے دولہا کے پاس پاکستان پہنچ گئ۔فورٹ عباس کے سرفراز نامی نوجوان کی محبت کی کہانی شادی میں تبدیل، پیٹریسا نامی دوشیزہ نے اسلامی نام اقراء رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گاوں 180سیون آر کے سرفراز نامی نوجوان کی دو سال قبل فیس بک پر 35سالہ برازیلی لڑکی سے دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت کا سفر شادی میں تبدیل ہو گیا ،دلہنیا اپنے پیار کو پانے کے لئے سات سمندر پار سے اپنے دلہا کے پاس اس کے گاوں میں پہنچ گئی، جہاں پر شادی کی شاندار تقریب ہوئی جس میں دولہا کے رشتہ دار اور عزیز اقارب نے شرکت کیں ۔ جس میں برازیلی لڑکی سے اسلام قبول کر کے سرفراز سے شادی کر لی اور اپنا اسلامی نام اقراء رکھ لیا۔ لڑکے کی عمر 22 سال اور لڑکی کی عمر35 سال ہے ،اقراء نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہے پاکستان آکر اپنا پیار پا لیا ہے پاکستان کے لوگ بہت اچھے سرفراز کے گھر والوں نے بھی مجھے بہت عزت دی ہے ۔اس موقع پر دولہا سرفراز نے کہا کہ دو سال قبل فیس بک دوستی کا سفر شروع ہو ا ۔پیٹریسا کو میں نے پاکستان آنے اور شادی کرنے کی دعوت دی جسے اس نے اپنے ماں باپ کی رضامندی سے قبو ل کر لیا ہے اب وہ میرے پاس ہے ہم بہت خوش ہیں