موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار حادثے میں جانبحق، بیٹی زخمی۔ ہسپتال منتقل۔

 موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار حادثے میں جانبحق، بیٹی زخمی۔ ہسپتال منتقل۔

ہارون آباد ( زاہد انجم سے ) چک 58/4R کے قریب موٹرسائیکل پھسل جانے سے 1 شخص ہلاک جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 25/3R کا رہائشی پولیس ملازم صدیق اپنی 20 سالہ بیٹی نبیلہ کو لیکر ہارون آباد جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گیا۔ صدیق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نبیلہ کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں ہارون آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔