شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر کے لیے طلبہ کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ عمران وٹو۔

 شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر کے لیے طلبہ کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ عمران وٹو۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر کے لیے طلبہ کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ عمران وٹو۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر عمران وٹو نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب کی عملی تعبیر کے لیے طلبہ وطالبات کو خوب دل لگا کر تعلیم حاصل کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر فرسٹ لیڈز سکول ڈونگہ بونگہ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران وٹو نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اسکی تعبیر کے طور پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اب اس خواب کی عملی تعبیر یہ ہو گی کہ پاکستان دنیا میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے مسلم امہ کی قیادت کرے۔ انہوں نے اس موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی۔