امن وامان و رواداری کے فروغ کے لیے کردار ادا کررہے ہیں تمام مسالک اور بین المذاھب بھی رابطے رکھے ہوئے ہیں کسی بھی ملک دشمن سازش کو متحد ہوکر ناکام بنادیں گے۔ چیئرمین رویت ہلال مولانا عبدالخبیر آزاد
بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کا دورہ بہاولنگر، جامع العلوم میں علماء کرام سے ملاقات اور نماز جنازہ میں شرکت تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے معروف عالم دین مولانا غازی عباس عابدی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے بہاولنگر جامع العلوم عیدگاہ کا دورہ کیا شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون اور انکے رفقاء کار نے استقبال کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال مولانا عبدالخبیر آزاد نے نے کہا کہ امن وامان و رواداری کے فروغ کے لیے کردار ادا کررہے ہیں تمام مسالک اور بین المذاھب بھی رابطے رکھے ہوئے ہیں کسی بھی ملک دشمن سازش کو متحد ہوکر ناکام بنادیں گے رویت ہلال کے مسئلے میں شریعت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے تمام اداروں اور مختلف مسالک کے جید علماء کرام کو رابطے میں لیا جاتا ہے انہوں نے جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کی علمی و روحانی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر ضلع کی معروف روحانی و علمی شخصیت شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے انہیں اپنی تصانیف بھی پیش کیں اور ملکی سالمیت اور رواداری کی خصوصی دعا بھی کروائی اس موقع پر مولانا مسعود قاسم ، مفتی محمد نصر اللہ خان، حافظ سراج احمد، مفتی خلیق احمد اخون، خلیل احمد اخون ودیگر بھی موجود تھے بعد ازاں چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے ضلعی افسران سے بھی ملاقات کی