پٹرولنگ پولیس کی کامیاب کارروائی۔ قصاب کو مردہ بھینس سمیت پکڑ لیا۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) پٹرولنگ پولیس کی کامیاب کارروائی۔ قصاب کو مردہ بھینس سمیت پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے گشت کے دوران مردے بھینس کو شہر لیجانے والے قصاب کو دھر لیا۔ پٹرولنگ پولیس کے گشت پر موجود اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر قصاب کی گاڑی کو روکا تو اس میں سے مردہ بھینس نکل ائی۔ تحقیقات پر پتا چلا کہ قصاب کی قاسم روڈ پر گوشت کی دکان ہے۔ جہاں وہ مردہ بھینس کو لیکر جا رہا تھا۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی اس کاروائی پر انکا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے شہریوں کو مردہ بھینس کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔