انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانا، سروس بھی ہے ثواب بھی۔ ڈی پی او بہاولنگر

 اسکولوں کے اوقات کار میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز خود فیلڈ میں آئیں اور سپرویژن کریں۔ ڈی پی او بہاولنگر کا ٹریفک سیفٹی میںٹنگ میں خطاب۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) انسانی جان کی حفاظت  یقینی بنانا، سروس بھی ہے ثواب بھی۔ اسکولوں کے اوقات کار میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز خود فیلڈ میں آئیں اور سپرویژن کریں۔ ڈی پی او بہاولنگر کا ٹریفک سیفٹی میںٹنگ میں خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی زیر صدارت ٹریفک سیفٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک معہ ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی صدر سرکل، انچارج PHP پوسٹس بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ دیگر سرکل افسران ضلع  نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز خود فیلڈ میں آئیں اور سپرویژن کریں۔ اسکولوں کی جانب سے روڈ کراسنگ اسسٹنٹس کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور روڈ کراسنگ اسسٹنٹس کو ٹریفک پولیس بنیادی ٹریننگ فراہم کرے۔ سروس روڈز پر قائم غیر قانونی تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کے ساتھ مل کر کاروائی کی جائے ۔سکولوں کالجوں میں ٹریفک سیفٹی کی آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ،موٹر وہیکل ایگزامینرکے اشتراک سے ہیوی لاجسٹک اور پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ سموگ /فوگ کی وجہ سے ممکنہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے خصوصا" سلو موونگ وہیکلز پر ریفلیکٹرز لگوانے کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون تیز  کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت  یقینی بنانا، سروس بھی ہے ثواب بھی۔