ضلع بھر میں خسرہ و روبیلا کے ٹیکے لگانے کی قومی مہم مکمل ۔ جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیم نے لیڈنگ رول ادا کیا۔ ڈاکٹر شوکت علی
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ضلع بھر میں خسرہ و روبیلا کے ٹیکے لگانے کی قومی مہم مکمل ۔ جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیم نے لیڈنگ رول ادا کیا۔ ڈاکٹر شوکت علی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سرویلنس انچارج ڈاکٹر شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر میں اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اس مہم کے دوران جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیم نے لیڈنگ رول ادا کیا اور محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عمران وٹو نے صرف مخصوص یونین کونسلز میں نہیں بلکہ پورے ضلع میں اپنے اثر رسوخ کی وجہ سے انکاری پرائیویٹ سکول مالکان کو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر رضامند کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی مدد سے معمول کے مطابق بچوں کو لگنے والے حفاظتی ٹیکوں اور کرونا ویکسین کے بھی بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا تعاون پورے ضلع میں درکار ہے۔ انہوں نے مختلف محکموں کے افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے اس مہم میں تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔