ضلعی پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار کردگی رپورٹ جاری۔ ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ناجائز اسلحہ، منشیات اور ڈیڑھ کروڑ کے قریب روپے برآمد۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگر

 ضلعی پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار کردگی رپورٹ جاری۔ ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ناجائز اسلحہ، منشیات اور ڈیڑھ کروڑ کے قریب روپے برآمد۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگر


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار کردگی، کل 1170 مقدمات درج 664 ملزمان گرفتار جب کہ ماہ اکتوبر میں 185مجرمان اشتہاری،175عدالتی مفروران اور7فوجی مفروران بھی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور 1کروڑ 44لاکھ23ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگر

  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 664ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 06گینگ کے 26 ملزمان سے کل 1کروڑ44لاکھ 23 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 81 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 12 بندوقیں /رپیٹر، 59پسٹل، 03رائفلیں،04خنجر،03کاربین اور350روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے105ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 2890لیٹر شراب،35 لیٹر لہن،04 چالوں بھٹیاں، چرس15 کلو865 گرام، ہیروئن216گرام اورافیون130گرا م قبضہ پولیس میں لی گئی۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےA 17کیٹیگری، B 168کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری،175 عدالتی مفروران اور7فوجی بھگوڑے  گرفتار کئے۔اسی طرح جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 83جواریوں اور43بھکاریوں کو گرفتار کیا۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کے حامل 26 افسرن و ملازمین میں انعامات تقسیم کیے جب کہ غفلت لاپرواہی، ناقص تفتیش اورخلاف ڈسپلن 38افسرا ن وملازمان کو محکمہ سے برخاستگی،ضبطی سروس اورسنشور کی سزائیں سنائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پولیس کو دیں۔