منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی شکل میں زہر سپلائی کر رہے ہیں اور ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ منڈی صادق گنج پولیس کی بڑی کاروائی،02منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے17.642کلو گرام پاؤڈر نما منشیات برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر پولیس تھانہ منڈی صادق گنج کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابی۔ اے ایس پی عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پل سیم نالہ میکلوڈ گنج روڑ منڈ ی صادق گنج پر کاروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان عامر سہیل اور بابر علی پسران محمد اکرام اقوام لبانہ گجر سکنائے محلہ اسلام پورہ منڈی صادق گنج کو گرفتار کیا۔ دوران گرفتار ی ملزمان کے قبضہ سے 17.642 کلو گرام پاؤڈر نما منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھاکہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی شکل میں زہر سپلائی کر رہے ہیں اور ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ایسے افراد سے متعلق فوری 15 یا اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر اطلاع کریں۔