تمام اقلیتی برادری کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی عبادت و رسومات کرنے کی اجازت ہے. ملک کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) ضلعی امن کمیٹی براۓ بین المذاہیب ہم آہنگی بہاولنگر کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر)محمد وسیم کی زیر صدارت ڈی سی أفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں فیڈرل کوآرڈینیٹر محمد احمد لالیکا، ضلعی چیرمین افضل جوئیہ، صدر ہندو برادری ساجن بھاٹیا اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی. اجلاس میں کہا گیا کہ اقلیتی برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام اقلیتی برادری کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی عبادت و رسومات کرنے کی اجازت ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے