ہولناک روڈ ایکسیڈنٹ۔ رکشہ ڈرائیور کا سر تن سے جدا۔ ریسکیو 1122 نے نعش ہسپتال منتقل کر دی۔
فورٹ عباس ( سوشل میڈیا واچ) ہولناک روڈ ایکسیڈنٹ۔ رکشہ ڈرائیور کا سر تن سے جدا۔ ریسکیو 1122 نے نعش ہسپتال منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے علاقہ مروٹ میں رکشہ کی شافٹ کےاندر چادر آنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی مروٹ شفٹ کر دیا۔