رجوع الی اللہ اور عشق رسالت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ، ہمیں صبر اور نماز کے زریعے استعانت طلب کا حکم دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر صاحب زادہ سید حامد سعید شاہ کاظمی

 رجوع الی اللہ اور عشق رسالت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ، ہمیں صبر اور نماز کے زریعے استعانت طلب کا حکم دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر صاحب زادہ سید حامد سعید شاہ کاظمی

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) رجوع الی اللہ اور عشق رسالت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ، ہمیں صبر اور نماز کے زریعے استعانت طلب کا حکم دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر صاحب زادہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے بہاولنگر کے نواحی گاؤں چک بھلوکا میں میاں اقبال بھلوکا کے صاحب زادے ساجد اقبال کی تعزیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان بچے کی جدائی ایک بہت بڑا صدمہ ہے ایسے موقع پر اللہ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے صبر اور نماز کو ملحوظ رکھا جائے جو شخص بھی دنیا میں آیا اسے بالآخر اس دنیا سے رخصت ہوجانا ہے اس لئے فنا ہونے والے زندگی میں آخرت کی تیاری کو لازم پکڑیں، روحانی شخصیت نے مرحوم کی والدہ کو وظائف بھی تلقین کئے اس موقع پر وحید بھلوکا سمیت مریدین اور متعلقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔