راہ گزرتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل۔ ملزم گرفتار۔
بہاولنگر( سیف الرحمن سے) راہ گزرتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل۔ ملزم گرفتار۔ ڈی پی او نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر کی حدود میں راہ گذرتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولنگر نے اس کا نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او کے حکم پر اوباش ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تھانہ سٹی بی ڈویثرن پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
پولیس ترجمان کے مطابق
درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو ڈی پی او نے شاباش دی ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ درندہ صفت ملزم کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔