گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. بڑی مقدار میں کھاد برآمد کی اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر

 گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. کاشتکاروں اور زمینداروں کو مقرر کردہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ضلع بھر میں کاشتکاروں اور زمینداروں کو  مقرر کردہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلہ میں انتظامی افسران اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک ہیں.

ضلع بہاولنگر میں 15 اکتوبر 2021 سے 13 نومبر  کے دوران کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت اور زخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے 761 مقامات پر جا کر معائنہ کیا گیا. اس دوران خلاف ورزی پانے پر مجموعی طور پر 545000 روپے جرمانہ موقع پر عائد کیا گیا. ایک ایف آئی آر درج کی گئی اور ایک دکان سر بمہر کی گئی.  جبکہ ڈی اے پی کھاد کے زخیرہ کئے گئے 4360 تھیلے اور یوریا کھاد کے زجیرہ کئے گئے 4471 تھیلے برآمد کئے گئے