جنسی درندے پولیس کی گرفت میں، جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات کے مقدمات درج۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) جنسی درندے پولیس کی گرفت میں، جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات کے مقدمات درج۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس نے جنسی زیادتی کے دو الگ الگ واقعات میں مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کر لیے۔ تھانہ تخت محل کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح ایک دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر چشتیاں کے علاقے میں 13 سالہ کم سن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے 3 میں سے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے