اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئیے پی ٹی آئی ہمیشہ سے آواز بلند کرتی رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔سہیل خان
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئیے پی ٹی آئی ہمیشہ سے آواز بلند کرتی رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے سہیل خان۔
پاکستان کی تاریخ کے تمام الیکشن دھاندلی کے الزامات اور نتائج تسلیم نا کرنے روایت کے ساتھ ہمیشہ متنازع رہے ہیں کوئی ایسا طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا جس سے الیکشن کی شفافیت پر سوال نا اٹھ سکیں وزیراعظم عمران خان نے اس دیرینہ مسئلہ کا الیکڑانک ووٹنگ مشین کے ذریعے بہترین حل نکال کر قوم کی حقیقی ترجمانی ممکن بنا دی ہے یہ بات انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب پی ٹی آئی سہیل خان نے سٹی باڈی بہاولنگر سے آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ میں کہی۔ اس موقع پر سٹی باڈی کے جنرل سیکرٹری جعفر بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری راو رئیس اور ڈپٹی سیکرٹری طاہر کریم موجود تھے سہیل خان نے سٹی باڈی کو جلد از جلد وارڈز میں باڈیز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔