تمام ایس ایچ اوز مقدمات کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ بیٹ بک سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ ڈی پی او بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ۔ زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز مقدمات کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ بیٹ بک سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ، بدمعاشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے مؤثر گشت، چوکیدارہ سسٹم اورٹھیکری پہرہ کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ایس ایچ اوز کرائم کنٹرول کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔