شرپسند عناصر کی جانب سے گرلز سکول میں مداخلت قابل مذمت ہے۔ بچیوں کے سکول کو سیاسی اکھاڑہ نا بنایا جائے۔ سکول کونسل کی پریس کانفرنس۔

 شرپسند عناصر کی جانب سے گرلز سکول میں مداخلت قابل مذمت ہے۔ بچیوں کے سکول کو سیاسی اکھاڑہ نا بنایا جائے۔ سکول کونسل کی پریس کانفرنس۔

فورٹ عباس( ایجوکیشن رپورٹر) مروٹ میں شرپسند عناصر کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے معاملات میں مداخلت قابل مذمت ہے۔ بچیوں کے سکول کو سیاسی اکھاڑہ نا بنایا جائے۔ سکول کونسل کی پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق مروٹ کے چک نمبر313ایچ آر میں طالبات کو خارج کرنے کا معاملہ بلاوجہ  طول پکڑ گیا ہے تین طالبات مسلسل سکول اور کلاس کا ماحول خراب کر رہی تھی اور ٹیچرز سے بد تمیزی بھی کرتی تھی،۔طالبات اور والدین کی تحریری درخواست پر سرٹیفکیٹ جاری کیے گیےطالبات کے والدین نے بلاوجہ ایشو بنانے کی کوشش کی ہے۔ اہلیان گاؤں اور سکول کونسل ممبران کی جانب سے پریس کانفرنس میں سکول انتظامیہ پر الزامات کی تردید کر دی گئی ہے۔ مروٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 330 ایچ آر میں گزشتہ روز تین طالبات جو کہ مسلسل سکول انتظامیہ سے سرٹیکفیٹ مانگ رہی تھی اور نوبت یہاں تک آگئی کہ وہ طالبات اپنے ٹیچرز سے بد تمیزی سے پیش آنے لگی جس پر سکول انتظامیہ سے بچوں اور ان کے والدین کی درخواست پر سرٹیفکیٹ کاٹ دیا۔ جس کے بعد گاوں کے شرپسند عناصر نے اس معاملہ کو بلاوجہ اچھالا کہ بچیوں کو دھکے دیکر سکول سے نکال دیا گیا ۔ سکول کونسل اور گاؤں کے معززین نے میڈیا کو بتایا سکول انتظامیہ کی جانب سے بھی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے ٹیچرز سے بتمیزی کرنے پر والدین اور طالبات نے درخواست گزار کر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سیاسی رنگ دے دیا ہے۔

سکول انتظامیہ نے مزید کہا کہ تمام طالبات ہماری بچیوں کی طرح ہیں ۔ ان کو بہتر تعلیم اور تربیت دینا ہمارا اولین فریضہ ہے۔اور سکول کا سٹاف اچھی تعلیم دے رہا ہے۔