فنی تعلیم و تربیت ترقی کی ضامن ہے، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں انہیں علم و ہنر سے منور کرکے انکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ میاں عزیر شبیر لالیکا

 فنی تعلیم و تربیت ترقی کی ضامن ہے، نوجوان قوم کا سرمایہ  ہیں انہیں علم و ہنر سے منور کرکے انکی  صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ میاں عزیر شبیر لالیکا

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)فنی تعلیم و تربیت ترقی کی ضامن ، نوجوان قوم کا سرمایہ انہیں علم و ہنر سے منور کرکے انکی خداداد صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ضلع بہاولنگر کے صدر میاں عزیر شبیر لالیکا نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور  صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی ذاتی کاوشوں سے بہاولنگر وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں 300  مستحق اور نادار طلباء وطالبات کو فنی تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں انسان کو شعور اور معاشرتی آداب سیکھاتی ہے جبکہ فنی تعلیم انسان کے اندر چھپی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اسے باعزت روزگار کمانے کے قابل بناتی ہیں علم کی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت اور فوقیت فنی تعلیم کو حاصل ہے