تھانہ تخت محل کے علاقہ میں کمسن بچی پر کتوں کا حملہ۔ زخمی بچی ہسپتال منتقل۔ ڈی پی او کے حکم پر ایف آئی آر درج
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) تھانہ تخت محل کے علاقہ میں کمسن بچی پر کتوں کا حملہ۔ زخمی بچی ہسپتال منتقل۔ڈی پی او کے حکم پر ایف آئی آر درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت محل کے علاقے میں سکول جاتے ہوئے کتوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی بچی کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بچی کے چچا کی درخواست پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔