وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے حکم پر کل بروز جمعہ المبارک ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کل بروز جمعہ دن 2:30 بجے تھانہ فورٹ عباس میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں اہم مقامات پر کھلی کچہریاں لگائیں گے۔صدر سرکل میں کھلی کچہری جامع مسجد ضیاء الدین حسین آباد، ایس ڈی پی او ہارون آباد جامع مسجد میلاد چوک ہارون آباد، ایس ڈی پی او چشتیاں تھانہ بخشن خاں اور ایس ڈی پی او منچن آباد تھانہ منچن آباد میں کھلی کچہری لگائیں گے۔