محکمہ سپورٹس بہاولنگر کے تعاون سے جمنزیم میں یوم اقبال کے حوالہ سے دو روزہ ستلج ٹیبل ٹینس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا. تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) محکمہ سپورٹس بہاولنگر کے تعاون سے جمنزیم میں یوم اقبال کے حوالہ سے دو روزہ ستلج ٹیبل ٹینس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا. تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر یاسمین اختر، محمد واجد اور ڈویژنل کوچ اسد جواد نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر بچوں کو ٹیبل ٹینس کھیل کی ٹریننگ دی گئی. ٹریننگ میں شریک نوجوانوں میں انعامات دئیے گئے. تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کی رہنمائی اور انکی منزل مرتب کی ہے اس دن کو یاد رکھنا نہایت ضروری ہے ایسی تقاریب شعور اور آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرتی ہیے. اس موقع پر عبدالوکیل خرم خاکوانی کی خدمات کو سراہا گیا اور انعامات دئیے گئے