کسانوں کو وارہ بندی ختم کرنے کا کہہ کر موگہ جات کی ری ماڈلنگ کے نام پر کسانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ کسانوں کا استحصال بند کیا جائے۔ چوہدری طاہر مسعود
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ہاکڑا کینال کے کاشتکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں ایس ای انہار سرکل بہاولنگر کے سامنے احتجاج موگہ جات کی ری ماڈلنگ کے نام پر کسانوں کے استحصال کو بند کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری طاہر مسعود بوٹا چیئرمین وائٹل ایگریکلچرل ونگ کی قیادت میں ہاکڑا کینال سے وابسطہ سینکڑوں کسانوں نے ایس ای انہار کینال سرکل بہاولنگر کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اس موقع پر چوہدری طاہر مسعود بوٹا سمیت دیگر احتجاجی افراد کا کہنا تھا متاثرہ کسانوں کو وارہ بندی ختم کرنے کا کہہ کر موگہ جات کی ری ماڈلنگ کے نام پر کسانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے ہاکڑا کینال میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے ری ماڈلنگ کے نام پر زرعی پانی کے حوالے سے مزید کٹ لگایا جائے گا جو کاشتکار کسان کے معاشی قتل کے مترادف ہے چوہدری طاہر مسعود نے مزید کہا کہ چند افراد جن کا زراعت سے کوئی واسطہ نہ ہے مگر ہاکڑا نہر پر سیاست کے نام پر کسانوں کے معاشی استحصال میں مصروف ہیں میرا پیغام ہے انکے لیے کہ خدارا کچھ اور ایشوز پر سیاست کرلیں مگر کسانوں کو معافی دے دیں موجودہ حکومت سے بھی ہمارا مطالبہ ہے عوام کی مشکلات بڑھانے کی بجائے کم کرئے ستر فیصد ملک کا انحصار زراعت پر ہے اگر کسان ہی بد حال ہوگیا تو ملکی معیشت کا پہیہ بھی جام ہوکر رہے جائے گا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی