ضلع پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس۔ساڑھے تین کروڑ روپے کے سامان مسروقہ کی ریکوری کا دعویٰ۔

 ضلع پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس،جبکہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے اس بابت اپنے اپنے سرکل ہائے میں پریس کانفرنس کی۔ کروڑوں روپے مالیت کے سامان مسروقہ کی ریکوری کا دعویٰ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس،جبکہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے اس بابت اپنے اپنے سرکل ہائے میں پریس کانفرنس کی۔ 03کروڑ 47لاکھ 24ہزار کا مال مسروقہ ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

  تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز نے اپنے اپنے سرکل ہائے میں ماہ نومبر کی کارگزاری کی بابت پریس کانفرنس کیں۔منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 16کلو سے زائد چرس،1761لیٹر شراب، 140لیٹر لہن، 07 عدد چالو بھٹیاں، 170گرام ہیروئن بر آمد کی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 01کلاشنکوف،10 بندوقیں /رپیٹر، 02ریوالور، 27پسٹل، 06رائفلیں،01خنجر، اور315روند/کارتوس برآمد کیے۔ مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےA 14کیٹیگری، B 92کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری اور110 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ راہزنی،چوری،ڈکیتی و دیگر پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھینس،گائے،بیل،شاخ بکرے،کار،ٹرک،موٹر سائیکل،دھان،گندم،تل،موبائل فونز،بیٹریاں،تلائی زیورات،فریزر وغیرہ کامال مسروقہ مالیتی03کروڑ 47لاکھ 24ہزار روپے ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پولیس کو دیں۔