عوام النا س تصدیقی عملہ سے تعا ون کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں. ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر

 عوام النا س تصدیقی عملہ سے تعا ون کریں اور اپنے اور اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنا ئیں. تا کہ درست اور غلطیو ں سے پاک انتخابی فہرست تیار کی جا سکے۔ اور الیکشن کا انعقاد آزادانہ  منصفانہ اور غیر جانب دارانہ طو ر پر کیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر نے تحصیل ہارون آباد کے تما م معاون رجسٹریشن افسران سپر وائزرزان اور تصدیق کنندگان کے اب تک کے تصدیقی کا م کی انسپیکشن کے حوا لے سے گورنمنٹ ایم سی ہا ئی سکول میں ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد کی وساطت سے اجلا س کا انعقا د کیا ڈی ای سی بہاولنگر نے تما م تصدیقی عملہ کو الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 6 دسمبر 2021سے قبل گھر گھر تصدیقی عمل کو 100فیصد تک مکمل کرنے کی ہدایات دیں. اور متعلقہ ڈی ڈی ای او کو یہ ہدا یت کی کہ آپ متعلقہ عملہ کو اس کام کی تکمیل کے حوالے سے سکول ڈیوٹی میں آسانی دیں تاکہ تصدیقی کام بر وقت مکمل کیا جا سکے ڈی ای سی بہاولنگر کی طرف سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ تحصیل ہارون آبا د میں عوام النا س تصدیقی عملہ سے تعا ون کریں اور اپنے اور اپنے اہل خا نہ کے ووٹ کا اندراج یقینی بنا ئیں. تا کہ انتخابات سے قبل درست اور غلطیو ں سے پاک انتخابی فہرست تیار کی جا سکے اور الیکشن کا انعقاد آزادانہ منصفانہ اور غیر جانب دارانہ طو ر پر کیا جا سکے

مزید یہ کہ ڈی ای سی صاحب نے موقع پر وی اوز کے کام کو چیک بھی کیا۔