کسانوں سے مقررہ نرخ پرگناخرید کیاجائے اور زمیندار کورقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے . ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

 حکومت پنجاب کی ھدایت پرکسانوں سے مقررہ نرخ پرگنا خرید کیاجائے اور زمیندار کورقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی.ڈپٹی کمشنر کیپٹن  ریٹائرڈ محمد وسیم کی آدم شوگرملز چشتیاں کے معائنہ کے دوران  کسانوں سے ملاقات میں گفتگو

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نےکہاھے کہ حکومت پنجاب کی ھدایت پرکسانوں سے مقررہ نرخ پرگناخرید کیاجائے اورزمیندار کورقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے . اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہی کی جائیگی. آدم شوگرملز چشتیاں کا معائنہ کے موقع پر کسانوں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ زمیندار اور کاشتکاروں کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نےماڈل سینٹرل پارک چشتیاں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیر و ترقی اور تزئین وآرائش کے کاموں کا معائنہ کیا. انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کوھدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے ہائی ویز پر قائم تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ کوھدایت کی کہ تجاوزات فی الفور ختم کرائی جائیں اور صفائی ستھرائی کے کے کام مزید بہتر بنائے جائیں.