وفاقی وزیر حماد اظہر نے معروف ٹی وی اینکر شاہزیب خانزادہ کو مناظرہ کا چیلنج دے دیا۔
لاہور (سوشل میڈیا واچ) وفاقی وزیر حماد اظہر نے معروف ٹی وی اینکر شاہزیب خانزادہ کو مناظرہ کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق LNG اور موجودہ گیس بحران پر معروف ٹی وی اینکر شاہزیب خانزادہ مسلسل پروگرام کر رہے ہیں جس میں وہ موجودہ گیس بحران اور LNG کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار حکومت کی ناقص پالیسیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے اینکر شاہزیب خانزادہ کو غیر جانبدار اینکر اور ماہرین کی موجودگی میں مناظرہ کرنے کا چیلنج دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس چیلنج پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ حکومت کے حامی صارفین حماد اظہر کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ناقدین وفاقی وزیر کو مناظرہ کی بجائے گیس بحران ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔