خسرہ و روبیلا اور پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے، حکومت کے اقدامات اور عوام کے تعاون سے انشااللہ خسرہ و روبیلا اور پو لیو جیسی بیماری کا خاتمہ کریں گے۔ سی ای او ڈاکٹراسفند یار

 خسرہ و روبیلا اور پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے، حکومت کے اقدامات اور عوام کے تعاون سے انشااللہ خسرہ و روبیلا اور پو لیو جیسی بیماری کا خاتمہ کریں گے۔ سی ای او ڈاکٹراسفند یار

بہاول نگر ( طاہر کریم خان سے) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ  ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹراسفید یار  نے کہا ہے کہ  خسرہ و روبیلا  اور پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے  حکومت کے اقدامات اور عوام کے تعاون سے انشااللہ خسرہ و روبیلا اور پو لیو جیسی بیماری کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ہیلتھ آفس بہاول نگر کے ہال  میں خسرہ و روبیلا اور  پولیو سے بچاؤ کےمتلعق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 9 ماہ سے 15سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو خسر ہ اور روبیلا سے بچاؤ کا ٹیکہ ضررو لگوایٔں اس سلسلہ میں  اپنے بچو ں کو قریب تر ین قائم عارضی ویکسینیسن سیٹر یاسرکاری مراکز صحت میں خسرہ اور روبیلا  کا مفت ٹیکہ لگوایٔں  اور 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلاۓجائیں گے انہوں نے کہا کہ  قو می مہم 15سے 27نومبر 2021 تک جاری رہے گٔی اس موقع پر  میڈیا کے نمائندگان، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر محمد اقبال ڈھذی، مس صائمہ گل نیشنل پروگرام آفیسر  این ای او سی اسلام آباد، 

  ڈاکٹرز، ڈبلیو ایچ او ،یونیسف، محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے  افسران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر زاکر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے  بچوں کو  خسر ہ و روبیلا   کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے خسرہ و روبیلا   سے بچاؤ کے ٹیکہ لگوایٔں. اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خسر ہ و روبیلا اور پولیو  کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں والدین اور معاشرہ کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پرعزم ہے کہ خسرہ و روبیلا اور پولیو کے سے محفوظ رہنے کیلئے  جاری کاشوں کو رائیگاں ہونے سے بچایا جائے اور ایک  بچہ بھی حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سے خصوصی مہم " کورونا ویکسین سہولت ہر دہلیز تک" کے بارے بریف کیا  انہوں نے کہا کہ اس وباء سے مکمل چھٹکارے کا واحد حل ویکسین مکمل کروانا ہے اس سلسلہ میں  حکومت کی جانب سے خصوصی ویکسینیشن مراکز قائم کر کے مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے.