سکولز کی بلڈنگز کمرشلائز کروانے کا حکم۔ پرائیویٹ سکولز مالکان کی چیئرمین میونسپل کمیٹی سے اہم میٹنگ۔
بہاولنگر ( ایجوکیشن رپورٹر) سکولز کی بلڈنگز کمرشلائز کروانے کا حکم۔ پرائیویٹ سکولز مالکان کی چیئرمین میونسپل کمیٹی سے اہم میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈونگہ بونگہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین راؤ سلیم اختر کی جانب پرائیویٹ سکولز کو بلڈنگز کمرشلائز کروانے کے نوٹس ملنے کے بعد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی میٹنگ فرسٹ لیڈز سکول ڈونگہ بونگہ میں ہوئی۔ اسکے بعد عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈونگہ بونگہ سے ملاقات کی اور بلڈنگز کمرشلائز کروانے کے معاملے پر بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد عمران وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔