ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی جانب سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل اور شکایات کو سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری۔
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار کی جانب سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،ضلع بھر سے آئے سائلین کے مسائل اور شکایات کو سن کر فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد ظفر بزدار روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکرتے ہیں۔ کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ڈی پی او نے کھلی کچہر ی میں آئے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو حل کے لیے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ افسران کو فوری ہدایت کی کہ شہریوں کی طرف سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ڈی پی او نے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہرشہری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس بہاولنگر اورسرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری کا انعقاد کیاجاتا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جائے۔