ہمارے دروازے ہر ووٹر اور سپورٹر کے لئے کھلے ہیں، ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا۔ میاں عزیر شبیر لالیکا
بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے معاون خصوصی میاں عزیر شبیر لالیکا نے کہا ہے کہ مخالفین کے شور سے بے نیاز عوامی خدمت میں مصروف ، صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے قافلے میں لوگ آئے روز شامل ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لالیکا فیملی کے بزرگ سیاسی اور سماجی عمائدین میاں فضل فرید لالیکا، میاں غلام صادق لالیکا کی ہزاروں افراد کے ہمراہ صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا گروپ میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑا گئیں اور حلقے کی سیاست میں انقلاب برپا ہوا ہے لالیکا گروپ شرافت اور میرٹ کی سیاست پر یقین رکھتا ہے پی پی 238 میں اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ این اے 167 میں بھی شوکت علی لالیکا گروپ میں دھڑے اور شخصیات شمولیت اختیار کر رہی ہیں ہمارے دروازے ہر ووٹر اور سپورٹر کے لئے کھلے ہیں ان سیاست دانوں کی طرح نہیں جو حلقے اور حلقے کی عوام کو الیکشن کے سیزن میں ہی ملتے ہیں ، ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا میاں عزیر شبیر لالیکا نے مزید کہ کہا صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی کاوش سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاولنگر کا جلد دورہ کریں گے اور میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اپوزیشن جماعتوں کو شور مچانے کے سوا کچھ نہیں ملنا اس موقع پر ملک عبداللہ، عمیر بٹ، ایوب ملک ، ثمر وزیرکا، خدایار سعیدی اور وحید جوئیہ بھی موجود تھے