اہل بیت نے سخاوت اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، مدارس سے وابستہ رہیں۔ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون

 اہل بیت نے سخاوت اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، مدارس سے وابستہ رہیں۔ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) اہل بیت نے سخاوت اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، مدارس سے وابستہ رہیں ، صفہ کے طلباء صحابہ کرام اپنی بھوک اور پیاس رسول اللہ کی زیارت کرکے مٹایا کرتے تھے ۔ان خیالات کا اظہار معروف روحانی پیشوا شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے نواحی گاؤں بہاول گڑھ مدرسہ شمسیہ اویسیہ میں روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم سے عشق ، اتباع اور انکے لائے ہوئے دین کی نصرت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا مدارس اور اہل مدارس کی قدر کریں ، رائے ونڈ اجتماع کے مثبت نتائج سںامنے آئیں گے اللہ کے راستے میں نکلنے والوں کا بھرپور اکرام کیا جائے ،انہوں نے قرآن مجید کی تکمیل کرنے والے بچے اور انکے استاذ قاری محمد آصف کو مبارکباد دی اس موقعہ پر معروف نعت خواں مولانا آصف رشیدی ، میاں شبیر اختر پراچہ ، مفتی محمد نصر اللہ خان، قاضی صلاح الدین ،شجیل ،مولانا محمد امجد ودیگر بھی موجود تھے