بہاولنگر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے آگاہی سمینار۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے آگاہی سمینار۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی محترمہ فوزیہ بخاری صاحبہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولنگر، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد اسلم، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی نمائندگی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر عمران وٹو نے کی۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت علی، عبدالرازق جوئیہ، ڈاکٹر راؤ خالد، یونیسیف کی طرف ارسلان یوسف اور انچارج IRMNCH
ڈاکٹر خالد نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 15 سے 27 نومبر تک خسرہ اوررو بیلا بچاؤ کی مہم شروع ہو رہی ہے۔ نو ماہ سے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوانے انتہائی ضروری ہیں۔