بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) انتخابات کے جمہوری عمل میں شرکت سے طلباء کا جمہوریت پر اعتماد پختہ ہوگا۔ پرنسپل گورنمنٹ سٹی ہائی سکول عبداالسلام تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹس یونین کونسل کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی میں محمد یوسف پٹھان صدر اور محمد عمر فاروق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اس موقع پراساتذہ اور طلباء کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس دوران طلباء نے اپنے اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالے۔
انتخابات کے لئے قائم پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے باقاعدہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق طلباء محمد یوسف پٹھان 528 ووٹ لیکر صدر دسویں کلاس کے طالبعلم فیض رسول 516 ووٹ لیکر نائب صدر اور نویں جماعت کے محمد عمرفاروق 456 ووٹ لیکر بطور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔12 سو طلباء نے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 1152 ووٹ درست قرار دئے گئے نتائج کے اعلان پر طلباء کی جانب سے نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے گئے