پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا فیصلہ۔ پیف پارٹنر سکولز کو نئے بچے داخل کرنے کی اجازت دے دی۔ پیف پارٹنرز کی طرف سے اس فیصلے کی تائید۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا فیصلہ۔ پیف پارٹنر سکولز کو نئے بچے داخل کرنے کی اجازت دے دی۔ پیف پارٹنرز کی طرف سے اس فیصلے کی تائید۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ ایسے سکول جن کی تعداد 3 سو سے کم ہے انہیں اپنی انفراسٹرکچر کپیسٹی کے مطابق 3 سو تک تعداد پوری کرنے کے لیے نئے بچے داخل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ داخلہ کا دورانیہ 10 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انتظامیہ کے اس فیصلے کو پیف پارٹنرز کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔