ورلڈ بینک پنجاب میں فروغ تعلیم کے نئے منصوبے گرلز رزلٹ ایجنڈا فار ڈویلپمنٹ آف ایجوکیشن سیکٹر (GRADES) کے ذریعے اگلے پانچ سالوں کے لیے پیف کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جس کے ذریعے مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے ذریعے مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ پیف کے نیو سکول پروگرام کے ذریعے نئے دس ہزار سکول کھولے جا ئیں گے۔ پیف اعلامیہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)
ورلڈ بینک پنجاب میں فروغ تعلیم کے نئے منصوبے گرلز رزلٹ ایجنڈا فار ڈویلپمنٹ آف ایجوکیشن سیکٹر (GRADES) کے ذریعے اگلے پانچ سالوں کے لیے پیف کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جس کے ذریعے مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے ذریعے مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ پیف کے نیو سکول پروگرام کے ذریعے نئے دس ہزار سکول کھولے جا ئیں گے۔ پیف اعلامیہ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی ورلڈ بنک وفد سے ہیڈ آفس میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ورلڈ بنک کی جانب سے ٹیم لیڈر Koen Geven کے ہمراہ عائشہ طاہر جبکہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ(PMIU) سے وجیہہ ریاض اورفائزہ طارق نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے اغا ز میں ٹیم لیڈر Koen Gevenنے ایم ڈی پیف اسد نعیم اور پوری ٹیم کو PESP-IIIکے پانچ سالہ اہداف عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل بہترین ماڈل ہے اور پیف کی تعلیمی خدمات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیف اپنے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے متوسط طبقات تک مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد نئے منصوبے گرلز رزلٹ ایجنڈا فار ڈویلپمنٹ آف ایجوکیشن سیکٹر (GRADES) کے ذریعے اگلے پانچ سالوں کے لیے پیف کی خدمات حاصل کرنا ہے جس کے ذریعے مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے ذریعے مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پیف کے نیو سکول پروگرام کے ذریعے مزید نئے دس ہزار سکول کھولے جا ئیں گے اور ایجوکیشن وؤچر سکیم کے ذریعے مزید 2لاکھ وؤچرزبھی پیف سکولوں میں تقسیم کیے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے سات اضلاع جہاں آؤٹ آف سکول بچوں کی ریشو بہت زیادہ ہے وہاں پر خصوصی طور پر لڑکیوں کو وظیفے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان اضلاع کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو پیف کے پلیٹ فارم کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
ایم ڈی پیف اسد نعیم نے تمام ممبران کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ پیف بہت کم بجٹ کے ساتھ اپنے سکولوں کے ذریعے بہترین نتائج فراہم کر رہا ہے۔ ایم ڈی پیف نے مزید کہا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پروگرام تھری (PESP-III)کے تمام ا ہداف بہت تھوڑی ورک فورس کے ساتھ بڑے احسن انداز میں عبور کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پیف کو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں تو پیف کے سکولوں میں اتنی کپیسٹی موجود ہے کہ موجودہ سکولوں کے ذریعے بھی 7لاکھ 78ہزار مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے سکولوں میں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکتی ہے۔ ایم ڈی پیف نے کہا پیف کے سکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور پیف کے ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ صوبہ پنجاب کے لوگوں کا پیف پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث جہاں تمام تعلیمی ادارے بند تھے اور کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی تھی۔ پیف نے ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کروایا اور سکولوں کا مجموعی رزلٹ 95فیصدرہا۔میٹنگ کے آغاز میں ڈائریکٹر ای وی ایس زبید الحسن نے بطور فوکل پرسن ورلڈ بنک کے وفد کو پیف کے پچھلے پانچ سالہ کارکردگی اور نئے منصوبے GRADESپر جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ میٹنگ میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر(آپریشن)شاہد اسماعیل مرزا، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی سمیت تمام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔