پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کیو اے ٹی کا سلیبس زیادہ دیا ہے اور تعلیمی سیشن کا دورانیہ کم ہے، سلیبس شارٹ کیا جائے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کیو اے ٹی کا سلیبس زیادہ دیا ہے اور تعلیمی سیشن کا دورانیہ کم ہے، سلیبس شارٹ کیا جائے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر

بہاولنگر ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کیو اے ٹی کا سلیبس زیادہ ہے اور تعلیمی سیشن کا دورانیہ کم۔ سلیبس شارٹ کیا جائے۔ عمران وٹو۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے عالمی معیار کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور اس امتحان کے لیے سلیبس بھی مقرر کر دیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر عمران وٹو نے کہا ہے کہ اس سال تعلیمی ادارے اگست میں کھلے اور پیف سکولز کو تقریبا اگست کے آخر میں کتابیں ملیں۔ ستمبر میں دو ہفتوں کے لیے سکول دوبارہ بند کر دئیے گئے۔ انگلش میڈیم سلیبس کی وجہ سے ان بچوں کو سخت مشکل کا سامنا ہے جو پہلے اردو میڈیم نصاب پڑھتے تھے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 10 مارچ سے کیو اے ٹی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس لحاظ سے دیا گیا سلیبس زیادہ ہے اور تعلیمی سیشن کا دورانیہ کم ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ سلیبس درمیان میں سے یونٹس چھوڑ کر دیا گیا ہے جو اس وقت نامناسب ہے۔ اگر اس طرح سلیبس دینا تھا تو سال کے شروع میں دیا جاتا۔ اب جو یونٹس بچوں نے پڑھ لیے ہیں وہ سلیبس میں شامل نا ہوں تو یہ بچوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سلیبس کم کر کے شروع سے 50 فیصد کر دیا جائے اور اس 50 فیصد سلیبس میں سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرز پر بچوں کا امتحان لیا جائے۔