اے ایس آئی شمشاد علی کے تبادلہ کی مبینہ آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ انکوائری کا حکم۔ ترجمان ضلع پولیس بہاولنگر

 اے ایس آئی شمشاد علی کے تبادلہ کی مبینہ آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ انکوائری کا حکم۔ ترجمان ضلع پولیس بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمشاد علی کے تبادلہ کی مبینہ آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا  ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ ترجمان پولیس۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی شمشاد علی کے تبادلہ کی مبینہ آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا  ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا ہے۔

اور آڈیو وائرل ہونے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم، دیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کو  انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔  اے ایس آئی کا تبادلہ روٹین میں کیا گیا، آڈیو کا علم ہونے پر تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔

 انکوائری مکمل ہونے تک اے ایس آئی کو بدستور کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں تبادلہ جات صرف میرٹ اور محکمانہ پالیسی کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

تبادلہ جات میں کوئی دیگر عنصر کار فرما نہیں۔