خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے عوام کے تعاون سے انشااللہ خسرہ و روبیلا اور پو لیو کو ختم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

 خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے عوام کے تعاون سے انشااللہ خسرہ و روبیلا اور پو لیو کو ختم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاول نگر (طاہر کریم خان سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم  نے کہا ہے کہ  خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے عوام کے تعاون سے انشااللہ خسرہ و روبیلا اور پو لیو کو ختم کیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم   میں خسرہ و روبیلا اور  انسداد پولیو  کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 9 ماہ سے 15سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو خسر ہ اور روبیلا سے بچاؤ کا ٹیکہ ضررو لگوائیں. انہوں نے کہا کہ  بچو ں کو قریب تر ین عارضی ویکسینیشن سنٹرز، مرا کز صحت میں خسرہ اور روبیلا  کا مفت ٹیکہ لگوایٔں  اور 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرےبھی پلاۓجائیں. یہ قو می مہم 15سے 27نومبر 2021 تک جاری رہے گٔی. اجلاس میں ڈاکٹرز،  محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے  افسران  نے شرکت کی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے والدین اور معاشرہ کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں اس دوران ایک  بچہ بھی حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے. اجلاس میں  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی  کے آفیسر نے حکومت کی جانب سے شروع ہونے والی خصوصی مہم " کورونا ویکسین سہولت ہر دہلیز تک" بارے بریف کیاگیا. انہوں نے کہا کہ اس وباء سے مکمل چھٹکارے کا واحد حل ویکسین مکمل کروانا ہے اس سلسلہ میں  حکومت کی جانب سے  ویکسینیشن مراکز قائم کر کے مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے.