پی ٹی آئی اپنے پانچ سال پورے کرے گی، پی ٹی آئی حکومت نے عوامی خدمت کی ھے، احساس پروگرام سے لوگ مستفید ھورہے ہیں۔ راؤ شعیب احمد

 پی ٹی آئی اپنے پانچ سال پورے کرے گی، پی ٹی آئی حکومت نے عوامی خدمت کی ھے، احساس پروگرام سے لوگ مستفید ھورہے ہیں۔ راؤ شعیب احمد

ہارون آباد ( زاہد حسین انجم سے) پی ٹی آئی اپنے پانچ سال پورے کرے گی، پی ٹی آئی حکومت نے عوامی خدمت کی ھے،  احساس پروگرام سے لوگ مستفید ھورہے ہیں، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، سابقہ ادوار میں کرپٹ ٹولے نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کر کے ملک کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا، جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راو شعیب احمد  نے میڈیا نمائندگان کےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچے اور ملک کی بہتری سوچنے والے عوامی لیڈر ہیں انہوں نے چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو وہ بیرون ملک بھاگ گئے اور چوروں کے حواری ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، اقتدار کی حوس کیلئے شور مچانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جاے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی خزانہ خالی کر کے فرار ہونے والے آج ملک کی ترقی کیلئے باتیں کرتے ہیں آئیندہ آنے والے پانچ سال بھی تحریک انصاف کے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان مزید ترقی کی جانب گامزن ہو گا، تحریک انصاف کی حکومت نے بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کیا مگر غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، جس کا احساس پروگرام جیسے منصوبے منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیشہ غریب عوام کے لیے سوچتے ہیں اور قوم ان کے ویژن پر چلتے ہوے شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑی ہے