پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے ساتھ نئے معاہدہ شراکت داری پر پارٹنرز کے تحفظات

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے ساتھ نئے معاہدہ شراکت داری پر پارٹنرز کے تحفظات

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے ساتھ نئے معاہدہ شراکت داری پر پارٹنرز کے تحفظات۔ نمائندہ تنظیموں کی جانب سے پیف انتظامیہ کو خط لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب بھر میں 8 ہزار کے قریب پرائیویٹ سکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مالی معاونت فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے حال ہی میں پارٹنر سکولز کے ساتھ نیا معاہدہ شراکت داری کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ اس معاہدے کی بعض شقوں پر پیف پارٹنرز کی نمائندہ تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور تحفظات انتظامیہ تک بذریعہ خط پہنچا دئیے گئے ہیں۔ پیف پارٹنرز کی نمائندہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدہ شراکت داری میں پیف پارٹنرز کی تجاویز کو شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں جلد ہی پیف پارٹنرز اور انتظامیہ کے درمیان ملاقات

متوقع ہے۔