ضلعی انتظامیہ کا چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن.مختلف مقامات سے بڑی مقدار میں چینی برآمد۔ گودام سربمہر کر دئیے گئے۔

 ضلعی انتظامیہ کا چینی کے  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  کریک ڈاؤن.مختلف مقامات سے بڑی مقدار میں چینی برآمد۔ گودام سربمہر کر دئیے گئے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف  کریک ڈاؤن. ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بہاولنگر سٹی کے علاقہ میں موجود  گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں ذخیرہ کی گئی 204 چینی کے تھیلے برآمد کئے گئے. متعلقہ افسران نے گودام کو  موقع پر ہی سر بمہر کردیا اسی طرح بہاولنگر کے دیگر علاقوں میں موجود  گوداموں  سے چینی کے ایک ہزار  ہزار تھیلے برآمد کئے نیز ہائی وے روڈ چشتیاں پر  ضلع انتظامیہ کے افسران نے پولیس کے ہمراہ ریڈ کیا اس دوران گودام میں  زخیرہ کئے گئے چینی کے ایک ہزار تھیلے ریکور کئے  متعلقہ آفیسر نے گودام سیل کر کے چینی  گورنمنٹ کے ریٹ پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے