پیف پارٹنرز کی نمائندہ یونینز کا اجلاس۔ نئے ایگریمنٹ کے نکات پر تحفظات کا اظہار۔ تحفظات دور کرنے کا مطالبہ۔
ملتان ( ایجوکیشن رپورٹر) پیف پارٹنرز کی نمائندہ یونینز کا اجلاس۔ نئے ایگریمنٹ کے نکات پر تحفظات کا اظہار۔ تحفظات دور کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پیف پارٹنرز کی نمائندہ تنظیموں فورس اور پی ایس اے کا مشترکہ اجلاس ملتان میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت محترم خضرحیات گوندل نے کی۔ اجلاس میں پیف کی طرف سے تجدیدِ معاہدہ کے ہونے والے اعلان کے بابت تبادلہ خیال کیا گیا اور نیو ایگریمنٹ کے نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور پیف مینیجمنٹ سے یہ اپیل کی گئی کہ پارٹنرز کے وفد کے ساتھ نیو ایگریمنٹ کے نکات پر فی الفور میٹنگ کی جائے اور پارٹنرز کے تحفظات کو دور کرنے کے بعد ہی نیو ایگریمنٹ کے پراسِس کو شیڈول کیا جائے۔ اِس اجلاس میں محترم خضر حیات گوندل، فرید خان بنگش، چوہدری ارشد محمود، شیخ محمد ارشد، اجمل اشفاق، ندیم میو، فیاض حسین بلوچ، امان اللہ سڈھل اور جاوید میو سمیت پارٹنرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔